بھارت میں کورونا وائرس کی تباہی ایک دن میں 17 ہزار کیسز اور 418 ہلاکتیں

ایک دن میں 2 لاکھ 7 ہزار 871 کورونا ٹیسٹ کیے گئے


ویب ڈیسک June 25, 2020
بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، فوٹو : فائل

بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 ہزار نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا وبا کی ابتدا سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ مصدقہ مریض پچھلے 24 گھنٹے میں سامنے آئے ہیں جو کہ 17 ہزار کے لگ بھگ ہے جب کہ ایک دن میں 418 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 105 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 894 ہے۔ سب سے زیادہ متاثر دارالحکومت دہلی ہے جہاں 70 ہزار سے زائد کیسز ہیں اس کے بعد ممبئی ہے جب کہ ریاستوں میں مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران مودی سرکار کی نااہلی اور ناقص کارگردگی کی وجہ سے بھارت کورونا وائرس سے متاثر ممالک امریکا، برازیل اور روس کے بعد دنیا کا 4 بڑا ملک بن گیا ہے۔ بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 لاکھ 7 ہزار 871 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں