امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی پاکستان

انسداد دہشت گردی آپریشنز اور القاعدہ کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو نظر انداز کیا گیا، دفترخارجہ


ویب ڈیسک June 25, 2020
امریکی رپورٹ میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے حوالے سے تضادات ہیں، دفترخارجہ(فوٹو: فائل)

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سےتضادات پر مبنی ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی، جس میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے حوالے سے تضادات ہیں۔

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو تسلیم کرتی ہے، تاہم رپورٹ میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی آپریشنز اور القاعدہ کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو نظر انداز کیا گیا ہے، امریکا طالبان مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے لیکن امریکی رپورٹ افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنے میں ناکام رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں