کے پی کے میں مزید 416 افراد کورونا وائرس کا شکار 879 جاں بحق

خیبر پختون خوا کے 24 ہزار مریضوں میں سے 8423 پشاور میں موجود ہیں، محکمہ صحت کی رپورٹ


ویب ڈیسک June 25, 2020
خیبر پختون خوا کے 24 ہزار مریضوں میں سے 8423 پشاور میں موجود ہیں، محکمہ صحت کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا میں مزید 416 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 24 ہزار 303 ہوگئی جب کہ تاحال 879 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار 303 ہوگئی، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 879 ہوگئی۔ ان میں 4 کا تعلق پشاور سے، 2 سوات، 1 چارسدہ، 1 مردان، 1 دیر اپر اور ایک کا شانگلہ سے ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے میں 352 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 449 ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور میں کورونا کے 166 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف پشاور میں کیسز کی تعداد 8423 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔