رحیم ماسٹرز کپ ٹینس اعصام اور عقیل ٹائٹل لے اڑے

عقیل کا ڈبل کرائون، سنگلز ٹرافی بھی اپنے قبضے میں کرلی، ویمنز میںردا خالد سرخرو


Sports Reporter December 09, 2013
عقیل کا ڈبل کرائون،سنگلز ٹرافی بھی اپنے قبضے میں کرلی،ویمنز میںردا خالد سرخرو۔ فوٹو: فائل

حسن طارق رحیم ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں عقیل خان نے ڈبل کرائون حاصل کرلیا، پاکستان نمبر ون سنگلز ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد اعصام الحق کی ساجھے داری میں ڈبلز ٹائٹل بھی لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور جیمخانہ کلب کے ہارڈ کورٹ میں ایونٹ کے سنگلز فائنل میں یاسر خان نے پہلا سیٹ 7-5 سے جیت لیا، عقیل خان نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں 6-3 سے کامیابی حاصل کی، پھر تیسرے میں 6-2سے سرخرو ہوتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا، دو گھنٹے طویل مقابلے میں فتح کے بعد انھوں نے ڈبلز میں پارٹنر اعصام الحق کے ساتھ مل کر شہزاد خان اور عثمان اعجاز کو زیر کرلیا، یکطرفہ میچ کا اسکور 6-3اور6-2 رہا۔خواجہ احمد طارق رحیم،سلمان صدیق، میاں مصباح الرحمان، چوہدری احمد سعید، عاصم جلیل، زاہد حسین، زلیخا نثار، احمد حسین اور جمیل احمد نے نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔



سنگلز ٹائٹل نے پاکستان نمبر ون کو ایک لاکھ روپے اور ان کے چھوٹے بھائی یاسر خان کو 50 ہزار روپے کا حقدار بنایا۔ ڈبلز ایونٹ کی جیت میں عقیل اور اعصام کو 60ہزار روپے دیئے گئے، رنرز اپ جوڑی کو 30 ہزار ملے۔ ہفتہ کو مکمل ہونے والے فائنلز میں ویمنز ٹائٹل کی فاتح ردا خالد کو 50 ہزار، رنرز اپ مہرین اظہار کو 25ہزار وصول کرنے کا موقع ملا، بوائز انڈر 18ایونٹ جیتنے والے محمد مدثر نے 40جبکہ ارحم عتیق نے 20ہزار روپے اپنی جیب میں ڈالے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ اپنا اولین ڈیوس کپ میچ بھی 1998 میں لاہورجیمخانہ میں ہی کھیلا تھا، رواں سال شاندار مقابلوںکا انعقاد کیا گیاہے، کھلاڑیوں کو بہترین ماحول میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ہے،آئندہ ایونٹ میں بھی شرکت کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |