روئی کی فی من قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ

فی من روئی کی قیمت 8900 روپے کے ساتھ رواں سیزن کے بلند سطح پر پہنچ گئی۔


Ehtisham Mufti June 26, 2020
فی من روئی کی قیمت 8900 روپے کے ساتھ رواں سیزن کے بلند سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

پنجاب کی کاٹن مارکیٹس میں جمعرات کوروئی کی فی من قیمت میں مزید400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مقامی برآمد کنندہ ٹیکسٹائل ملوں کو یورپین مارکیٹوں سے نئے برآمدی آرڈرز کی موصولی اورطلب بڑھنے کے باعث پنجاب کی کاٹن مارکیٹس میں جمعرات کوروئی کی فی من قیمت میں مزید400 روپے کا اضافہ ہوگیاہے جس کے نتیجے میں فی من روئی کی قیمت 8900 روپے کے ساتھ رواں سیزن کے بلند سطح پر پہنچ گئی۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ گزشتہ چند روز میں بعض ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان کو ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کے علاوہ دیگر پراڈکٹس کے بھی بڑی مقدار میں برآمدی آرڈرز موصول ہوئے ہیں لیکن نئی سیزن کی معیاری روئی کی رسد محدود ہونے سے روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان سامنے آیا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔