درختوں کے بیجوں سے قدرتی جنگلات اگانے کا تجربہ کامیاب

تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈھائی کروڑ پودے قدرتی شجر کاری سے اگائے جائیں گے


Numainda Express June 26, 2020
تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈھائی کروڑ پودے قدرتی شجر کاری سے اگائے جائیں گے۔ فوٹو: گوگل

پنجاب میں درختوں سے گرنے والے بیجوں سے ہی قدرتی جنگلات اگانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔

محکمہ جنگلات کا پنجاب میں درختوں سے گرنے والے بیجوں سے ہی قدرتی جنگلات اگانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے،اس تجربہ سے راولپنڈی کے گھنے جنگلات میں از خود 40لاکھ ریکارڈ نئے پودے اگ آئے ہیں، جو اب بڑے اور محفوظ ہوچکے ہیں اب اس تجربہ کے تحت پنجاب بھر کے جنگلات میں اڑھائی کروڑ پودے قدرتی نظام کے تحت اگانے کا نیا میگا پراجیکٹ تیار کیا گیا ہے جس پر اسی سال اگست ،ستمبر میں عمل شروع کیا جارہا ہے۔

ناظم جنگلات نارتھ سرکل ثاقب محمود شیخ نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ہر سال درختوں سے بڑی تعداد میں بیج گرتے ہیں جو جنگلی جھاڑیوں اور گھاس کے باعث ضائع ہوجاتے تھے، اس سال فروری،مارچ ،اپریک میں ہم نے مری کوٹلی ستیاں گھوڑا گلی لہتراڑ کلر سیداں کے جنگلات میں ایسے بڑے درختوں کے نیچے مکمل صفائی کرائی ایسے درختوں نیچے اگی گھاس جنگلی بوٹیوں تلفی کر کے زمین کی گوڈی کر دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں