بدترین لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا سائٹ گرڈ اسٹیشن پر حملہ

کورنگی، لانڈھی، سرجانی، نارتھ کراچی، ملیر، سعود آباد، کیماڑی سمیت شہر بھر میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری


Staff Reporter June 26, 2020
بجلی کے ستائے شہریوں نے سائٹ گرڈ اسٹیشن میں گھس کر دفتر میں توڑ پھوڑکی، کے الیکٹرک کیخلاف نعرے لگائے۔ فوٹو: فائل

شہر میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث امن وامان کی صورتحال خراب ہونے لگی جب کہ سائٹ میں گرڈ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہونے سے شہری گرمی میں نڈھال ہونے لگے ہیں، شہریوں کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے لیکن کراچی میں بجلی کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کا نظام درہم برہم ہو گیاہے ،مختلف علاقوں جن میں کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی ملیر، سعود آباد، کیماڑی، محمود آباد، بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر میں 10 سے 12 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ ایک بار پھر شہر میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، بجلی کی طویل بندش میں شہری گرمی میں بلبلا اٹھے ہے، مختلف علاقوں میںکے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور دن بدن صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے سائٹ گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیا اوردفتر میں توڑ پھوڑ کی مشتعل مظاہرین کی جانب کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانی کی قلت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بند کی جا رہی ہے کے الیکٹرک کی جانب سے مستشنی فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔