پی آئی اے کے جہاز میں دوران پرواز مسافر جاں بحق

پرواز کے لاہور اترنے پر مسافر کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی، ذرائع ائیرپورٹ


ویب ڈیسک June 26, 2020
پرواز پی کے 9714 آج صبح مدینہ سے لاہور پہنچی تھی، ذرائع ائیرپورٹ فوٹوفائل

پی آئی اے کی پرواز پی کے 9714 میں دوران پرواز مسافر جاں بحق ہوگیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر دلشادحسین پی آئی کے جہاز میں سفر کررہا تھا کہ دوران پرواز طبیعت خراب ہونے پر جان کی بازی ہار گیا۔

پرواز پی کے 9714 آج صبح مدینہ سے لاہور پہنچی تو مسافر کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔