آئی سی سی چیئرمین کا انتخابی طریقہ کارآئندہ ہفتے طے ہونے کا امکان

آئی سی سی بورڈ کی ویڈیو کانفرنس میں نئے چیئرمین کے انتخابی طریقہ کار پر غور کیا گیا۔


Sports Desk June 26, 2020
آئی سی سی بورڈ کی ویڈیو کانفرنس میں نئے چیئرمین کے انتخابی طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی بورڈ کی ویڈیو کانفرنس میں نئے چیئرمین کے انتخابی طریقہ کار پر غور کیا گیا تاہم اس حوالے سے عمل کو آئندہ ہفتے تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی آئین کے تحت اگر ساروگنگولی کو بورڈ کی صدارت چھوڑ کر 'کولنگ آف پیریڈ' پر مجبور ہونا پڑا توپھر انھیں آئی سی سی کی پوسٹ کیلیے میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔

فی الحال بھارتی بورڈ نے اپنے آئین کی اس شق کے حوالے سے عدالت سے رجوع کررکھا ہے، جس کے تحت اسٹیٹ ایسوسی ایشن یا بورڈ میں کسی عہدے پر 2 مدت مکمل کرنے کے بعد کسی نئی ذمہ داری سے قبل مذکورہ عہدیدار کو 3 برس تک انتظار کرنا ہوگا۔

گنگولی بورڈ کا صدر بننے سے قبل کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔