محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ معمہ بن گیا بورڈ کے لیب کا نتیجہ پھرمثبت

لیبارٹری انتظامیہ نے بورڈ کو دوسری رپورٹ سے آگاہ کردیا۔


Sports Reporter June 26, 2020
لیبارٹری انتظامیہ نے بورڈ کو دوسری رپورٹ سے آگاہ کردیا۔ فوٹو: فائل

محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ معمہ بن گیا، پی سی بی کے تحت جانچ میں نتیجہ مثبت آنے پر آل راؤنڈر نے نجی لیبارٹری سے رجوع کیا تو رپورٹ منفی آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک لیب نے محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو نتیجہ ایک بار پھر مثبت تھا، لیبارٹری انتظامیہ نے بورڈ کو دوسری رپورٹ سے آگاہ کردیا، لیبارٹری اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی ساکھ کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کیا۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کی نجی لیب سے رپورٹ نے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھا دیے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی نامزد کردہ لیب کے سوا کسی کا نتیجہ تسلیم کرنے کے حق میں نہیں،موجودہ پالیسی کے تحت محمد حفیظ کا ٹیسٹ مثبت ہے، جمعے کو دوسری ٹیسٹنگ کے بعد 29 جون کو بھی منفی نتیجہ آیا تو وہ کلیئر ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔