سندھ کی ثقافت پاکستان کیلیے فخر کا باعث ہے سلیم ضیا
مسلم لیگ (ن) تمام ثقافتوں کو پروان چڑھانے کیلیے صوبوں کی معاونت پر یقین رکھتی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا، صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی کا پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔
سندھی ٹوپی اور اجرک سندھ میں بسنے والے ہر پاکستانی کی پہچان ہے میاں نواز شریف کی کوششوں سے سندھی ٹوپی اور اجرک پہننے والوں کا وقار بھی بلند ہوگا اور سندھ کے نوجوان پاکستان کی خوشحالی کے لیے اہم کردار بھی ادا کریں گے، سندھ کی ثقافت پاکستان کے تمام صوبوں کے رہنے والوں کیلیے فخر کا باعث ہے۔
نواز شریف نے سندھ کے نوجوانوں کو صوبے کے اہم ثقافتی دن کے موقع پر یوتھ بزنس لون کے تحفے کا اعلان کر کے اجرک اور سندھی ٹوپی کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ(ن) پاکستان کی تمام ثقافتوں کو پروان چڑھانے کیلیے ہر صوبے کی مکمل معاونت پر یقین رکھتی ہے، سندھ میں پھلنے پھولنے والی تمام ثقافتوں کی ترویج و ترقی کیلیے ہماری جماعت کی کوششیںجاری ہیں،سندھی تہذیب و ثقافت کو پاکستان کی شناخت قرار دیتے ہوئے کہا سندھ میں اجرک اور سندھی ٹوپی کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی و خوشحالی پر توجہ دے کر ہی ہم اجرک اور سندھی ٹوپی کی لاج رکھ سکتے ہیں۔