آصف زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
آصف علی زرداری کراچی میں اسپتال میں نہیں بلکہ اپنے گھر پر ہیں، وکیل فاروق ایچ نائیک
احتساب عدالت نے جعلی بنک اکاؤنٹس اور پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس سے متعلق پارک لین ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے اور اپنے موکل کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔
عدالت کے استفسار پر فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف علی زرداری کراچی میں اسپتال میں نہیں بلکہ اپنے گھر پر ہیں۔
اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید کراچی کے اسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آصف علی زرداری کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کردیں۔ نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی استدعا کی۔
احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور خواجہ انور مجید سمیت دیگر ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ چھ جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت نے نیب کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ریفرنس میں آصف زرداری ، اسلم مسعود ، عبدالغنی مجید ، انور مجید اور دیگر ملزم نامزد ہیں جن پر پارک لین کی فرنٹ کمپنی پارتھینون کے نام پر نیشنل بنک سے ڈھائی ارب سے زیادہ کے قرض میں غبن کا الزام ہے۔ آصف علی زرداری کو پارک لین کا 25 فیصد حصہ دار ہونے پر ملزم نامزد کیا گیا۔