کراچی میں شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈ شیڈنگشہری بے حال

لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر شدید احتجاج


ویب ڈیسک June 26, 2020
لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر شدید احتجاج

KARACHI: شہر قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے نہ صرف گھنٹوں بجلی کی معطلی بلکہ اوور بلنگ بھی لوگوں کے لیے اذیت کا باعث بن گئی۔

لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے اس ادارے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک نے شہرقائد میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن اور گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف سوئی گیس نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو معمول کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک واپڈا کی جانب سے فراہم کردہ سستا بجلی پر انحصار کر رہی ہے اور زیادہ منافع کمانے کے لیے تیل پر چلنے والے فرنس پلانٹ نہیں چلارہی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں