اہم رازوں کی حفاظت کے لیے پی سی بی کوڈ آف ایتھیکس متعارف

کوڈ آف ایتھکس کا مقصد پاکستان میں کرکٹ کی گورننس اور اسٹیک ہولڈرز کیلئے اخلاقی اصول واضح کرنا ہے، چیف آپریٹنگ آفیسر


Sports Reporter June 26, 2020
کوڈ آف ایتھکس کا مقصد پاکستان میں کرکٹ کی گورننس اور اسٹیک ہولڈرز کیلئے اخلاقی اصول واضح کرنا ہے، چیف آپریٹنگ آفیسر ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم رازوں کی حفاظت کیلیے کوڈ آف ایتھیکس متعارف کرا دیا۔

پی سی بی نے اہم رازوں کی حفاظت کے لیے کوڈ آف ایتھیکس متعارف کرادیا اور بی او جی نے اس کی منظوری دیدی ہے، کوڈ میں مفادات کا ٹکراؤ اور رازداری جیسے امور شامل ہیں، تمام بی او جی کے اراکین، کمیٹی اراکین اور پی سی بی کا عملہ اس کوڈ کی تعمیل کا پابند ہوگا، کرکٹ ایسوسی ایشن کی سطح پر بھی اطلاق کیا جائے گا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کوڈ آف ایتھکس کا مقصد پاکستان میں کرکٹ کی گورننس اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے اخلاقی اصول واضح کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں