بھارت کی ہندو توا سوچ سے خطے کے امن کو شدید خطرات ہیں شاہ محمود قریشی

بھارت افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرناچاہتاہے، وزیر خارجہ


خالد محمود June 23, 2020
بھارت افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرناچاہتاہے، وزیر خارجہ ۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ اور جارحانہ پالیسیوں کے باعث پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

جمعے کو وزارت خارجہ میں علاقائی سلامتی کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معیدیوسف، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، اعلیٰ عسکری حکام اوروزارت خارجہ کے سینئرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت کی ہندوتواسوچ اور جارحانہ پالیسیوں کے باعث پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرناچاہتاہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں