خیبرپختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا

ویب ڈیسک / شاہدہ پروین  ہفتہ 27 جون 2020
خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12ہوگئی ہے فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12ہوگئی ہے فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں اس وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نصیر حیدر غازی کورونا سے وفات پاگئے ہیں، ڈاکٹر نصیر غازی حیدر ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے، حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔