بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادکاری کیلیے 25 ہزار ڈومیسائل دینا غیرقانونی ہے پاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی سازش کررہا ہے، پاکستان


ویب ڈیسک June 27, 2020
بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی سازش کررہا ہے، پاکستان (فوٹو: فائل)

حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی سازشوں میں مصروف ہے، 25 ہزار غیرقانونی ڈومیسائل کے اجرا کو مسترد کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندو آباد کاری کے لیے 25 ہزار غیر قانونی ڈومیسائل دے رہی ہے، پاکستان بھارتی سرکار کے اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدامات 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کا تسلسل ہیں، یہ اقدامات بی جے پی، آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی سازشوں میں مصروف ہے، بھارت ایسا کرکے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کی سازش کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی ڈومیسائل دینے کا عمل مسترد کردیا ہے، کشمیریوں نے بھی ان بوگس ڈومیسائل کومسترد کردیا، ڈومیسائل بھارتی سرکاری حکام سمیت غیر کشمیریوں کو دیئے گئے، ڈومیسائل کا اجرا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں