لاہورمیں سخت اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں کمی

بغیر شناختی کارڈ داخلہ مکمل بند،شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود

کیسز میں اضافے پر راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہورکے مزید 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کے باعث شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیاجس سے کورونا کیسوں میں کمی آ گئی۔

بغیرشناختی کارڈ داخلہ مکمل بند کردیا گیا،ان علاقوں میں ڈی ایچ اے، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلشن راوی اور اندرون شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کردی گئی،ان علاقوں سے 3606 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ، اندرون لاہور کے 12 دروازوں کی بھی سخت ناکہ بندی کردی گئی۔


لاک ڈاؤن پر 43 ایس ایچ اوزسمیت تین ہزار اہلکارتعینات ہیں، محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیل علاقوں میں گراسری، کریانہ، آٹاچکی، فروٹ شاپس، تندور ، پیٹرول پمپس، ملک شاپس،چکن شاپس اور بیکریز کھلی رہیں گی ،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدنے کہا 7 علاقوں کے 40 ہاٹ سپاٹ ایریاز 30 جون تک بند رہیں گے۔

لاک ڈاؤن ایریاز میں دفاتر، بازار، مارکیٹس بند رہیں گی،شہری تعاون کریں ۔ادھر کیسزمیں اضافہ کے باعث راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا،حتمی فیصلہ اگلے 36 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ضلعی انتظامیہ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پہلے ہی 22 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
Load Next Story