بنگلادیش جماعت اسلامی کے رہنماعبدالقادرملا کوآج رات تختہ دارکیا جائے گا

عدالتی فیصلے پر12 بجے کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا، اہلخانہ کو آخری ملاقات کی اجازت دیدی،نائب وزیرقانون قمر الاسلام


AFP December 09, 2013
سپریم کورٹ جماعت اسلامی کے رہنماکی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی اپیل مسترد کرچکی ہے.

بنگلہ دیش کی عدالت سے سزائے موت یافتہ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو آج رات سزائے موت دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بنگلہ دیشی نائب وزیر قانون قمر الاسلام کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبدالقادر ملا کو آج رات 12 بجکر ایک منٹ کے بعد پھانسی دی جائے گی جبکہ اس حوالے سے تمام قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے،نائب وزیر قانون کے مطابق عبدالقادر ملا سے آخری ملاقات کے لئے ان کے اہلخانہ کو ملنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

عبدالقادر ملا کی پھانسی کے حوالے سے ہیومن رائٹس واچ نے متنبہ کیا ہے کہ عبدالقادرملا کوعدالتی فیصلہ پرنظرثانی کی درخواست کا موقعہ فراہم نہ کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عبدالقادر ملا کی پھانسی کے باعث 5 جنوری کو ہونے والے الیکشن سے قبل ملک بھر میں افراتفری اور فسادات پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ستمبر میں انٹرنیشنل کرائمزٹریبونل کی طرف سے65سالہ عبدالقادرملاکو1971 کی جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے اوربنگلہ دیشیوں کے قتل عام کے الزام میںسنائی گئی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کرنے کی اپیل مسترد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔