اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری
دن اور رات کے اوقات میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے
کے الیکٹرک کو اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود شہر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں شدید گرمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ کے الیکٹرک کو اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود بھی شہر میں لوڈشیڈنگ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ نارتھ کراچی، نیو کراچی، ایف بی ایریا، ناظم آباد، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی اور محمود آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال برقرار ہے، دن اور رات کے اوقات میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن کی فراہمی میں بتدریج بہتری کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، ایندھن کی بہتر فراہمی کے پیش نظر رہائشی صارفین کے لیے رات کو لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اور بجلی کی فراہمی جاری ہے۔