پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹیلیٹرز تیار کرتے ہیں فواد چوہدری
آئندہ ہفتے 8 سے 10 وینٹیلیٹرز کا بیج این ڈی ایم اے کو دیں گے، فواد چوہدری
WELLINGTON:
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹیلیٹرز تیار کرتے ہیں۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹیلیٹرز تیار کرتے ہیں، یہ پیچیدہ مشین ہے جو دنیا کا ہر ملک نہیں بنا سکتا، آئندہ ہفتے 8 سے 10 وینٹیلیٹرز کا بیج این ڈی ایم اے کو دیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 3 مزید ڈیزائن تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، اللہ کرے ہمیں وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہی نہ پڑے، اپنی ضروریات پوری کرکے ہم وینٹیلیٹرز باہر ملکوں کو بھی دے سکتے ہیں، جب پاکستان میں کوویڈ 19 کا پہلا کیس آیا ہم کچھ بھی نہیں بنا رہے تھے تاہم چند ماہ میں ہم بہت کچھ بنانے کے قابل ہوئے ہیں۔