
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب رات گئے تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
زخمیوں کی شناخت احسن، ایاز اور فراز کے نام سے ہوئی۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فراز دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد گاڑی چلانے کے دوران ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثات میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمی ہوچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔