حکومت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم چیلنج کردیا

وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا


ویب ڈیسک June 28, 2020
وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

شوگر انکوائری کمیشن کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

وزارت داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ کا شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت

وفاقی حکومت نے درخواست میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کا موقف سنے بغیر ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا، دوسرے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا۔

حکومت نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ قرار دے چکی کہ کمیشن رپورٹ سے شوگر ملز کے حقوق متاثر نہیں ہوئے، لیکن سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کا کوئی ذکر نہیں، جبکہ حکومت کو شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |