پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے

خیبرپختون خوا کے دوسرے شہروں میں جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 50 روپے اضافہ


Express News June 28, 2020
خیبرپختون خوا کے دوسرے شہروں میں جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 50 روپے اضافہ ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتیں کیا بڑھیں حکومتی منظوری کے بغیر کرائے بھی بڑھنا شروع ہوگئے۔ پشاور سے ایبٹ آباد، اسلام آباد راولپنڈی اور ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی کوسٹرز کا کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا جب کہ اضلاع کو جانے والی گاڑیوں کے کرایے میں بھی 20 روپے اضافہ ہوا ہے۔

کرایوں میں من مانے اضافے نے مسافروں کے ہوش اُڑا کر رکھ دیئے ہیں جب کہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کو مسافر نہ ہونے کا سبب بتایا ہے۔

دوسری جانب سٹی ٹرانسپورٹ مالکان کے مطابق ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے بعد کرایوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |