- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
ملک میں آج جو حالات ہیں ان کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ہے، سینیٹر شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں آج جو حالات ہیں ان کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ہے۔
اسلام آباد میں حماد اظہر اور مراد سعید کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار میں اداروں کو تباہ کیا، پاکستان کو لوٹ کر اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں، اقتدار میں آکر صرف اپنے کاروبار کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اربوں کی جائیدادیں بنانے والے غریبوں کا رونا رو رہے ہیں، اپوزیشن ملک و قوم کے ساتھ سنجیدہ نہیں، انہیں غریب عوام سے کوئی ہمدردی اور دلچسپی نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ثابت قدمی نے ملک و قوم کے عالمی تشخص کو بحال کیا، وہ ہی اس ملک کےنجات دہندہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ مسترد، پیڑولیم قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ روایت بن چکی، اپوزیشن نے روایت برقرار رکھتے ہوئے بجٹ پر تنقید کی، ہم نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ 35 سال حکومت کرنے والوں نےعوام کو صحت کی کون سی سہولیات دیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حماد اظہر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں قیمتیں بڑھیں، ایشیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جس میں تیل کی قیمتیں پاکستان سے کم ہوں۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں 70 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کیے، خیبرپختون خوا میں 10 لاکھ لوگوں کو صحت کی سہولیات دی جارہی ہیں جب کہ سندھ میں صحت، تعلیم اورغربت کے لیے پیسے کہاں گیا؟
مراد سعید نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی کہہ چکے اپوزیشن آپس میں نوراکشتی کھیلتی ہے، پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ 3 ماہ قبل کیا، (ن) لیگ نے پی آئی اے کی فروخت کے ساتھ اسٹیل ملز مفت دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔