پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والا بھارتی ڈرون مار گرایا

رواں سال ایل اوسی کی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا نواں کواڈکاپٹرگرایاگیاہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 28, 2020
رواں برس پاک فوج اب تک بھارت کے 9 کواڈ کاپٹر گرا چکی ہے۔ فوٹو، آئی ایس پی آر۔

MILAN: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی کواڈکاپٹر850 میٹرپاکستانی علاقےمیں داخل ہوچکا تھا جہاں اسے تتہ پانی سیکٹرپر مار گرایا گیا۔ رواں سال ایل اوسی کی خلاف ورزی کرنےوالا بھارت کا نواں کواڈکاپٹرگرایاگیاہے۔



واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز ہی سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی کارروائیوں میں بھی شدت آگئی ہے اور جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں۔ بھارت کی ان کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے بھارتی سفارت کاروں سے احتجاج سمیت عالمی برادری کو متوجہ کرنے کی کوششیں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |