وزیراعظم کی جانب سے عشائیہ اہم اتحادی جماعتوں کی شرکت سے معذرت

پی ٹی آئی کے بعض اپنے ارکان بھی حلقوں کے مسائل نہ حل ہونے پر بطور احتجاج عشائیے میں شریک نہیں ہوئے، ذرائع


ویب ڈیسک June 28, 2020
پی ٹی آئی کے بعض اپنے ارکان بھی حلقوں کے مسائل نہ حل ہونے پر بطور احتجاج عشائیے میں شریک نہیں ہوئے، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کی جانب سے اتحادیوں، حکومتی ارکان کے گلے شکوے دور کرنے اور بجٹ منظوری کے لئے عشائیے دیا گیا جس میں کچھ اہم اتحادیوں نے شرکت سے معذرت کرلی۔

وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کے اعزازمیں عشائیہ دیا، عمران خان نے بجٹ اور ملکی صورتحال پر شرکاء کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم تمام ارکان پارلیمنٹ کو ان کی نشستوں پر جاکر ملے، ارکان پارلیمنٹ نے فنڈز نہ ملنے اور پارٹی امور میں مشاورت نہ کرنے کے شکوے کیے جس پر وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہائی کرادی۔

یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ (ق) کا بھی اتحادی جماعتوں اور آزاد ارکان کو الگ عشائیہ

دوسری طرف حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) اور بی این پی مینگل نےعشائیے میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کے بعض اپنے ارکان بھی عشائیے میں شریک نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے حلقوں کے مسائل نہ حل ہونے پر بطور احتجاج عشائیے میں شرکت سے معذرت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں