وزیراعظم نوجوانوں کو قرض کے بجائے نوکریاں دیں ڈاکٹر قدیر

جس پالیسی پرسابق صدرگامزن تھے، اسی پر نواز شریف بھی چل رہے ہیں، ایٹمی سائنسدان

کراچی کے حالات روزبروز خراب ہورہے ہیں، عملی اقدامات کیے جائیں، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلیں، نوجوانوں کوقرضے دینے کے بجائے اگرانھیں نوکریاں فراہم کی جائیں توزیادہ بہترہوگا۔

اتوار کو ایکسپریس سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ٹی وی پربیٹھ کربڑی بڑی باتیں کرنے اوررٹے ہوئے بیانات دینے سے پاکستان نہیں سنبھلے گا، اس وقت ہم بہت سی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور نوجوان اس ملک کاسرمایہ ہیں۔




ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک چلانے کے لیے بہترپالیسیوں اورنیک نیت قیادت کی ضرورت ہے۔ مجھے حیرت ہے کہ جس پالیسی پرسابق صدرآصف علی زرداری گامزن تھے، اسی پرمیاں محمدنوازشریف بھی چل رہے ہیں، فرق صرف اتناہے کہ چند وزیروں کے چہرے بدل گئے ہیں مگرکام وہی پرانے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہاکہ کراچی کے حالات ہرگزرتے ہوئے دن کے ساتھ مزیدخراب ہورہے ہیں، اگر یہی صورت حال رہی توملک کا پہیہ بیٹھ جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعملی طورپرکراچی کے حالات کاجائزہ لیں اوربہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
Load Next Story