مردم شماری کا انعقاد مشترکہ مفاد کونسل کے ایجنڈے میں شامل

وزیر اعظم کونسل کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سے مردم شماری پررائے طلب کریں گے


INP December 09, 2013
وزیر اعظم کونسل کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سے مردم شماری پررائے طلب کریں گے۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں مردم شماری کے انعقاد کی منظوری کے لیے 3 سال سے زیر التوا معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر مشترکہ مفاد کونسل کے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے مردم شماری کے انعقاد کے حوالے سے رائے طلب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی آبادی کا درست اندازہ لگانے کے لیے مردم شماری کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔



واضح رہے کہ 2010 میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں مردم شماری کے انعقاد کی منظوری دی تھی جو بعد ازاں ملکی سیاسی صورتحال اور بد امنی کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں