پاک انگلینڈ سیریز سعید اجمل نے انگلینڈ کو فیورٹ قراردے دیا

اس سیریز میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر


یوسف انجم June 29, 2020
بطور پاکستانی میری دعا ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں اچھا پرفارم کرے، سعید اجمل: فوٹو: فائل

KARACHI: سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے سیریزمیں انگلینڈ کوفیورٹ اوربغیر تماشائیوں کے میچز کو ڈیف کرکٹ قرار دے دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل کا کہنا ہے بغیرتماشائیوں کے کرکٹ میچز بوریت سے بھرپور ہوں گے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ڈیف کرکٹ کا میچ ہو۔ بہتر ہے کہ بائیو سکیور ماحول میں پندرہ سے بیس فی صد تماشائیوں کو گراونڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔ اس سیریز میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔ ایک میچ جیتنا بھی غنیمت ہوگا۔

ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ نٰئے قوانین کے تحت میچزانگلینڈ میں تو چل جائیں گے مگر دبئی وغیرہ میں پاکستان کو پریشانی ہوگی.۔منتظمین کو چاہئے کہ دس ہزار تماشائیوں والے اسٹیڈیم میں ایک ہزار تماشائیوں کو آنے دیا جائے۔پاکستانی ٹیم کمبی نیشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان کے لئے انگلینڈ سیریز مشکل ہوگی، پاکستان کے لیے سیریز جیتنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

انوہں نے کہا کہ قومی ٹیم سیریز میں ایک آدھ میچ جیت جائے تو بڑی بات ہوگی۔ بطور پاکستانی میری دعا ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں اچھا پرفارم کرے۔ بورڈ نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ تعینات کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے۔ یونس خان کی ڈریسنگ روم میں موجودگی بلےبازوں کے لئے مدد گار ہوگی۔ نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق ،یونس خان ، وقار یونس اور مشتاق احمد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔