احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحقین کو امدادی رقم کی فراہم کردی گئی

احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملک بھر میں 145 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی


ویب ڈیسک June 29, 2020
حکومت پاکستان نے اب مستحقین کا نیا ہدف ایک کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مقرر کردیا فوٹو: فائل

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحقین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا ہدف مکمل ہو گیا جس کے بعد حکومت پاکستان نے اب مستحقین کا نیا ہدف ایک کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مقرر کیا ہے۔

احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 145 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے اب مستحقین کا نیا ہدف ایک کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مقرر کیا ہے۔

پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 42 کروڑ روہے، بلوچستان کے 6 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 43 کروڑ روپے، گلگت بلتستان کے 86 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 5 کروڑ روپے، اسلام آباد کے 63 ہزار سے زائد افراد میں 76 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب59 کروڑ روپے، پنجاب میں 52 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں 63 ارب 88 کروڑ روپے جب کہ سندھ میں 36 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں