عید الاضحی کے دوران اسلام آباد راولپنڈی کو سیل رکھنے کی تجویز مسترد

ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک June 29, 2020
لوگوں کو عید الاضحی پر ایس او پیز کے تحت قربانی کی اجازت دی جائے گی فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے عید الاضحی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیل رکھنے کی ضلعی انتظامیہ کی بھیجی گئی تجویز مسترد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزارت داخلہ کو عید الاضحی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیل رکھنے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ مویشی منڈی لگانے پر پابندی کی تجویز بھی مسترد کردی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بڑے پیمانے پر منڈی مویشی کے بجائے ایس او پیز کے مطابق جانور کی خریداری کی لوگوں کو اجازت دی جائے۔ عید الاضحی پر ایس او پیز کے تحت لوگوں کو قربانی کی اجازت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی مویشی منڈی کی بجائے ہر علاقہ میں کھلی جگہ پر محدود پیمانے پر بیوپاریوں کو قربانی کے جانور فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی جس میں میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو چوبیس گھنٹے بہترین صفائی کے انتظامات کے یقیننی بنانے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ پولیس و سیکیورٹی سٹاف کی تعیناتیاں بھی بڑھائی جائیں گی تاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری ایکشن کیاجاسکے جس کے مجوزہ پلان پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |