مڈ ٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہے رانا ثناء اللہ

عوام نئے حکمران منتخب کریں جو ان مشکل حالات سے ملک کو بچالیں، رانا ثنااللہ


ویب ڈیسک June 29, 2020
عوام نئے حکمران منتخب کریں جو ان مشکل حالات سے ملک کو بچالیں، رانا ثنااللہ۔ (فو:ٹوفائل)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کا برا حال ہے اور مڈ ٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ملک میں فوری نئے مد ٹرم انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک انتہائی گھمبیر حالات سے دوچار ہے، معیشت اور عام آدمی کا برا حال ہے اور مڈ ٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف دو سال میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا، اب ان حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، عوام نئے حکمران منتخب کریں جو ان مشکل حالات سے ملک کو بچالیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔