آج کے حملے کے تانے بانے بھارتی سلیپرسیل سے ملیں گے وزیرخارجہ

ہمارے خفیہ ادارے مکمل الرٹ ہیں، ہم بھارت کے تمام حربوں کو ناکام بنائیں گے، وزیرخارجہ


ویب ڈیسک June 29, 2020
وزیرستان میں ہمارے جوانوں پر حملے میں بھارت کا ہاتھ تھا، شاہ محمودقریشی۔ فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ لئے جائیں تو بھارتی سلیپر سیل سے ملیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت میں آپریشن مکمل کیا اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر بڑے نقصان سے بچالیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے حملے کے بعد میں نے بیان دیا تھا کہ بھارت نے سلیپر سیل متحرک کئے، ہمارے جوانوں پر حملے میں بھارت کا ہاتھ تھا، آج کے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ لئے جائیں تو انھیں سلیپر سیل سے ملیں گے۔ ہمارے خفیہ ادارے مکمل الرٹ ہیں، ہم بھارت کے تمام حربوں کا ناکام بنائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں دیکھ سکتا، ایک طرف ہم کرتارپورراہداری کھول رہے ہیں اور دوسری طرف بھارت سے امن برداشت نہیں ہورہا، بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، کشمیر میں بھارت کے مظالم دنیا کے سامنے ہیں، چین کے ساتھ لداخ کا معاملہ بھی عیاں ہوگیا، ہم بھارت کو دنیا کے سامنے مزید بے نقاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |