
پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے انکشاف کیا کہ سندھ اسمبلی کو دہشت گردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات تھیں جبکہ دہشت گردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوچکی ہیں۔
یہ پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 4 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی بڑھادی ہے، وزیراعلی مراد علی شاہ بھی تمام صورتحال سے باخبر ہیں، کچھ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے ان سے اسمبلی کی تصاویر بھی ملی تھیں۔ دریں اثنا انہوں نے تمام ارکان کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت بھی دی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔