عدالت نے کرپشن کیسز میں سابق صدرآصف زرداری کو 23دسمبرکوطلب کرلیا

سیکیورٹی خدشات کے باعث آصف زرداری آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، وکیل فاروق ایچ نائیک


ویب ڈیسک December 09, 2013
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران آصف زرداری پر آج فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے سابق صدرآصف علی زرداری کو مختلف کرپشن کیسز میں 23 دسمبرکو عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا ہے۔

سابق صدرکے خلاف پولوگراؤنڈ اور کوٹیکنا سمیت 3 ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، سماعت کے آغاز میں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث آصف زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، تاہم آئندہ سماعت پر وہ پیش ہوں گے جس پر عدالت نے کیس سماعت 23دسمبر تک ملتوی کرتےہوئے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران کوٹیکنا ریفرنس کی نقول بھی سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے حوالے کی گئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ ماہ سماعت کے دوران سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف نیب کے 3 مقدمات بحال کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں پولوگراؤنڈ کی تعمیر کے مقدمے میں ان پر آئندہ سماعت کے دوران فرد جرم عائد کرنے کا حکم تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔