ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں وزیراعظم
امریکی وزیردفاع اورسیاسی و عسکری قائدین نےخطے کی سیکیورٹی، پاک امریکا عسکری روابط اور پاک افغان سرحدی تعاون پربات کی
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم میاں نواز شریف سےملاقات کی۔
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے پاکستان پہنچنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال، پاک امریکا عسکری روابط اور پاک افغان سرحدی تعاون پربات چیت کی۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل راحیل شریف سےکسی اعلیٰ امریکی عہدیدار کی یہ پہلی ملاقات ہے۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیردفاع خواجہ آصف نےچک ہیگل کا استقبال کیا۔ جہاں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے ہمراہ چیف آف اسٹاف مارک لپرٹ، امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیکیورٹی اور افغان امن عمل سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر دفاع سے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان حملوں سے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے ڈرورن حملے بند کئے جائیں۔