ناکام حملہ ’’را‘‘ اور این ڈی ایس ایک اور شکست سے دوچار

آئندہ بھی اسی طرح گھناؤنی سازش کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا


Staff Reporter June 30, 2020
آئندہ بھی اسی طرح گھناؤنی سازش کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا فوٹو : ایکسپریس

اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں گھسنے کی کوشش ناکام بنانے اور مقابلے میں 4 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعے نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بوکھلاہٹ اور بدحواسی کا شکار کر دیا۔

انتہائی منظم انداز میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے اور اس پر قبضے کی خواہش لیے آنے والے 4 دہشت گرد صرف 8 منٹ کی کارروائی کے دوران ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچا دیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے پولیس، رینجرز اور نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے بہادری اور جراتمندی کے ساتھ مقابلہ کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کو ایک اور شکست سے دوچار کر کے ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز پر کراچی سمیت اندرون سندھ میں ناکام حملوں کے بعد اسٹاک ایکسچینج کا ناکام حملہ بھی اسی شکست در شکست کا تسلسل ہے اور آئندہ بھی اسی طرح گھناؤنی سازش کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں