شہید گارڈ کی ہمشیرہ بھی گھر میں طبعی طور پر انتقال کر گئی
دونوں بہن بھائی کی نماز جنازہ لیاری میں واقع مسجد میں ادا کی گئی
اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا سیکیورٹی گارڈ محمد حسن لیاری کا رہائشی تھا جس کی ہمشیرہ بھی پیر کی صبح گھر پر طبعی طور پر انتقال کر گئی تھی۔
دونوں بہن بھائی کی نماز جنازہ لیاری میں واقع مسجد میں ادا کی گئی جس میں رشتے داروں، دوستوں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں دونوں بھائی اور بہن کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
دونوں بہن بھائی کی نماز جنازہ لیاری میں واقع مسجد میں ادا کی گئی جس میں رشتے داروں، دوستوں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں دونوں بھائی اور بہن کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔