کورونا کے پی کے میں سیاحت شدید بحران سے دوچار

حکومت بہت زیادہ تاخیرہونے سے پہلے فیصلہ لے،زاہد حسین


حکومت بہت زیادہ تاخیرہونے سے پہلے فیصلہ لے،زاہد حسین ۔ فوٹو : فائل

لاہور: کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث خیبرپختونخوا میں سیاحت کا شعبہ شدید بحران سے دوچار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی موجودہ صورتحال خیبرپختونخوا کے ٹورازم شعبے کے لئے بڑی آفت ثابت ہوئی ہے۔ گذشتہ برس 25 لاکھ مقامی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا تھا۔ تاہم کورونا وبا کے باعث صوبے میں متعدد کاروبار مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

کے پی حکومت کو بدھ مت ممالک کی کانفرنس کو بھی منسوخ کرنا پڑا جو ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے اپریل 2020 میں ہونے والی تھی۔ اس کے علاوہ حکومت نے مذہبی مقامات سمیت متعدد سیاحتی اورتفریحی ہاٹ سپاٹ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر زاہد حسین نے کہاکہ یقین دلاتے ہیں کہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے حکومت فیصلے لے اس سے پہلے کہ بہت زیادہ تاخیر ہو جائے۔ دوسری طرف ، چترال ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ادریس خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت کے سخت اقدامات اس صنعت کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں