- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ درج
کراچی: اسٹاک ایکسچینج آئی آئی چندریگر روڈ پر پیر کی صبح دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ناکام کارروائی کا مقدمہ سی ٹی ڈی سول لائن میں درج کر لیا گیا۔
میٹھادر تھانے کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کی صبح 10 بجکر20 منٹ پر دہشت گردوں کے ناکام حملے کا مقدمہ الزام نمبر 79/2020 تھانہ سی ٹی ڈی ( آپریشن ) سول لائن میں درج کیا گیا۔
مقدمہ ایس ایچ او میٹھا در انسپکٹر رضوان پٹیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں 3/4/5ایکسپلوزیو ایکٹ، دہشت گردی ایکٹ 7ATA ، 302 ، 324 ، 353 ، 427 ، 120-B ، 109/34 ، 23(1)aسندھ آرمز ایکٹ2013 کے تحت درج کیا جب کہ مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کے انسپکٹر چوہدری عارف حسین کے سپرد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح پولیس رینجرز اور سیکیورٹی افسران و اہلکاروں نے دہشت گردوں کا اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ ناکام بنا دیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ایک سب انسپکٹر اور نجی کمپنی کے 3 سیکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 3 پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مارے جانے والے دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل ہو کر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جن کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک رائفل گرنیڈ39، کلاشنکوف، دستی بم روسی ساختہ ، آوان بم ، سیکڑوں گولیاں ، میگزین ، پیٹرول کی بوتلیں ، گرنیڈ کے خالی ڈبے ، بھنے ہوئے چنے کے پیکٹ، پانی کی بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا تھا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔