توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی


ویب ڈیسک June 30, 2020
احتساب عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت کے جج محمد اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف کو سمن برطانیہ بھجوانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف برطانیہ میں موجود ہیں جنہیں دفتر خارجہ کے ذریعے وارنٹس بھیجے ہیں۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

جج اصغر علی نے کہا کہ فوجداری کیس ہے اس لیے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑیگا، نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹس پر کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا، وہ دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے۔

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے اور سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں