سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس میں بری

احتساب عدالت نے پرویز اشرف کو پیراں غائب ریفرنس میں بری کردیا۔


ویب ڈیسک June 30, 2020
احتساب عدالت نے پرویز اشرف کو پیراں غائب ریفرنس میں بری کردیا۔

احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پیراں غائب ریفرنس میں بھی بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب ریفرنس میں فیصلہ سناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو بری کردیا۔

دیگر ملزمان میں اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ ،محمد سلیم عارف،چوہدری عبدالقدیر ،اقبال علی شاہ شامل ہیں۔

نیب نے پیراں گھیب رینٹل پاور ریفرنس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہو وال رینٹل پاور ریفرنس: پرویز اشرف، شوکت ترین و دیگر بری

نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں پیراں غائب ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ 192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا اور اس منصوبے میں راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف کو سہو وال ریفرنس میں گزشتہ ہفتے بری کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں