پاکستانی ٹک ٹاکرز ماہانہ کتنا کماتے ہیں

نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنابنا کر ماہانہ لاکھوں کمارہے ہیں


ویب ڈیسک June 30, 2020
نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنابنا کر ماہانہ لاکھوں کمارہے ہیں فوٹوانٹرنیٹ

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ ہے جس نے مقبولیت میں انسٹاگرام اور فیس بک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

حالیہ کچھ برسوں میں ٹک ٹاک نے نوجوانوں میں وہ مقبولیت حاصل کی ہے کہ اب پاکستانی نوجوان فیس اور انسٹاگرام کے بجائے زیادہ تر ٹک ٹاک پر نظر آتے ہیں اور آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنابنا کر لاکھوں کما رہے ہیں۔

پاکستان میں ٹک ٹاک کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر احسن خان نے اپنے شو میں پاکستان کے مشہور ٹک ٹاک اسٹارز کو بلایا اور ان سے ان کی آمدنی کے بارے میں بھی پوچھا۔

احسن خان کے شو میں ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق جن کے ٹک ٹاک 5.4 ملین فالوورز ہیں، مجتبیٰ لاکھانی اور ایمن زمان جن کے 2.6 ملین فالوورز اور ٹک ٹاک کی مشہور بھائی بہن کی جوڑی شیری اور مشال ملک شریک ہوئے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CCCCVZLhJzj/"]

شو کے دوران احسن خان نے ان تمام لوگوں سے ان کی آمدنی پوچھی تو انہوں نے کہا کہ ان کی آمدنی کا انحصار ان کی ویڈیوز کی تعداد، اسپانسرز ویڈیوز اور کمپنی وغیرہ پر ہوتا ہے۔ اریکا حق نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک کمالیتی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار مجتبیٰ لاکھانی اور ایمن زمان نے بتایا کہ انہوں نے ایک موبائل فون کمپنی کی کیمپین کے لئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جس کے انہیں ایک لاکھ 60 ہزار روپےکی آمدنی ہوئی تھی۔

شیری اور مشال نے بتایا کہ ان دونوں کی ماہانہ آمدنی 4 لاکھ کے قریب ہوجاتی ہے۔ بھائی بہن کی یہ جوڑی ٹک ٹاک پر بہت مشہور ہے اور ان دونوں کی مزاحیہ ویڈیوز کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/BOLEntertainment/videos/702522123887376/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں