بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس روانہ
پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کے احکامات جاری کیے تھے
بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کے احکامات کے بعد بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 38 بھارتی شہریوں میں 6 بھارتی سفارتکار بھی شامل ہیں، تمام افراد واہگہ سے اٹاری سرحد پار کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کا پاکستانی سفارتی عملے کی تعداد نصف کرنے کا مطالبہ
دوسری جانب 100 پاکستانی بھی نئی دہلی سے واہگہ کے راستے واپس آئیں گے، واپس آنے والے پاکستانیوں میں ہائی کمیشن اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو نصف کرنے کا حکم دیا تھا جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 7 روز کے اندر نصف کرنے کی ہدایت کی تھی۔