کشمیر سے بھارتیوں کو ڈومیسائل اجرا ناقابل قبول، بھارت کو روکنا ضروری ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  منگل 30 جون 2020
وزیراعظم کا کشمیر سے بھارتیوں کو ڈومیسائل اجراء کے خلاف اقوام متحدہ سے رابطہ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کا کشمیر سے بھارتیوں کو ڈومیسائل اجراء کے خلاف اقوام متحدہ سے رابطہ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے 25 ہزار بھارتیوں کو ڈومیسائل کا اجرا ناقابل قبول ہے اور بھارت کو روکنا بھی ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے مقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضہ جمانے کی بھارتی کوشش اور اب 25 ہزار ہندوستانی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجراء سمیت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے کے تمام بھارتی حربے سراسر غیرقانونی اور چوتھے جینیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا ہے اور میں دیگرعالمی رہنماؤں سے بھی بات کررہا ہوں، اس ناقابلِ قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکنا ضروری ہے کہ اس سے اہلِ کشمیر کے قانونی اور بین الاقوامی طور پر ضمانت شدہ حقوق پر مزید زد پڑتی ہے اور جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کو شدید صدمہ پہنچتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔