سندھ حکومت نے وفاق کیلیے ٹیکس جمع نہ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا

یکم جولائی سے سندھ حکومت وفاق کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کرے گی، محکمہ ایکسائز سندھ


ویب ڈیسک June 30, 2020
یکم جولائی سے سندھ حکومت وفاق کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کرے گی، محکمہ ایکسائز سندھ

ISLAMABAD: سندھ حکومت نے وفاقی ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کا باضابطہ حکمنامہ جاری کردیا۔

سندھ حکومت نے وفاق کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کے اعلان پر عمل درآمد شروع کردیا۔ سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کی منظوری دی تھی۔

محکمہ ایکسائز سندھ نے کمشنران لینڈ ریونیو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ یکم جولائی سے سندھ حکومت وفاق کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کرے گی اور یکم جولائی سے وفاقی حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کے لیے خود انتظامات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں