
صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر گل جان مرجان کا 15 روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ مفتی محمود میموریل ہسپتال ڈی آئی خان کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں گزشتہ روز ان کی حالت خراب ہوگئی جس کے بعد وہ جاں بر نہ ہوسکے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 13 ڈاکٹر جاں بحق ہوچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔