ژوب میں شدید آندھی کے باعث دیوار گرگئی 3 افراد جاں بحق

لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک June 30, 2020
بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا سسلسلہ شروع ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

ژوب میں شدید آندھی کے باعث گھر کی دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع ژوب کے سید آباد محلے میں شدید آندھی کے باعث گھر کی دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا سسلسلہ شروع ہوگیا ہے، کوئٹہ میں بھی کالے بادل چھا گئے ہیں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں