نووک جوکووک کا قصور سربیا کی وزیراعظم نے اپنے سر لے لیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 1 جولائی 2020
ٹینس اسٹار کو ایونٹس کرانے پرکورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹینس اسٹار کو ایونٹس کرانے پرکورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

بلغراد: سربیا کی وزیراعظم اینا برنابک نے ٹینس پلیئر نووک جوکووک کا قصور اپنے سر لے لیا۔

نمبرون ٹینس اسٹار کو ایونٹس کرانے پرکورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کچھ لوگ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

ایسے میں سربیئن وزیراعظم نے اپنے ملک کے بہترین کھلاڑی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جوکووک کا کوئی قصور نہیں، انھوں نے اچھے کیلیے سب کچھ کیا، اگر کوئی قصور وار ہے تو وہ میں ہوں جس نے ایونٹ کی اجازت دی، اس لیے جوکووک کو کچھ نہ کہا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔